عمران کے دورہ تونسہ جلسہ کی جھلکیاں(حماد اصغر گاڈی سے)
*پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین تونسہ شریف کمال پارک میں شام4:35 پر پہنچے
*شاہ محمودقریشی ان سے پہلے جلسہ گاہ میں پہنچ کر عمران خان کا انتظار کرتے رہے
*عمران خان کے ساتھ جہانگیر ترین اور دیگر پارٹی عہدیدار و رہنما ساتھ آئے۔
*عمران خان کے جلسہ گاہ میں پہنچنے پر لوگوں نے زبردست نعرے لگائے۔
*سابق وفاقی وزیر خواجہ شیزار محمود نئے پاکستان اور تبدیلی آچکی ہے کے نعرے لگواتے رہے
*جلسہ گاہ میں تقریباً20ہزار کرسیاں لگائی گئیں جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق کرساں 5ہزار تھیں۔
*جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے لوگوں کیلئے پینے کے پانی تک کا انتظام نہ تھا۔
*جلسہ میں تقریباً 15 سے20ہزار لوگوں نے شرکت کی۔
*جلسہ میں دو ہزار سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔
*جلسہ گاہ کو پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے چاروں اطراف گھیرا ہوا تھا۔
*جلسہ گاہ میں 2کنٹینرز رکھ کر سٹیج بنایا گیا۔گنجائش سے زیادہ عوام اوپر چڑھ دوڑی
*عمران خان کو اقبال ثاقب نے سرائیکی اجرک پہنائی جو انہوں نے تھوڑی دیر بعد اتاردی۔
*شاہ محمود قریشی کو تونسہ شریف کے مقامی شخص نے سرائیکی اجرک پہنائی۔
*سٹیج پر خواجہ شیراز محمود،خواجہ اللہ بخش،خواجہ نعیم،احمد علی،سیف الدین کھوسہ،ڈاکٹر شاہین نجیب کھوسہ،زرتاج گل،جہانگیر ترین اور دیگر موجود تھے،خواجہ سلمان شامل ہیں
*جلسہ گاہ میں صحافیوں کیلئے کوئی علیحدہ جگہ نہ بنائی گئی۔
*جلسہ کے اختتام پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہی
*جلسہ گاہ میں تقریباً 700سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے۔
جھلکیاں