صوابی ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،134مشکوک ،10سہولت کار گرفتار

صوابی ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،134مشکوک ،10سہولت کار گرفتار

صوابی ( بیورورپورٹ ) تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا دشمن سماج عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 2ملزمان اشتہاری اور 10 سہولت کار سمیت 132مشکوک افراد ،گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد ،ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالدکی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ شاہ ممتاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان ،ایس ایچ او پرمولی فواد خان، اے ایس آئی سبحان اللہ خان ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن شیخ جانہ ،شیوہ ،اسوٹا شریف،اسماعیلہ،مناگئی،رشکئی،نارنجی، کڑہ مار پہاڑوں میں و د یگر حساس علاقوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 120مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ2 ملزمان اشتہار ی اور جرائم پیشہ افراد کو امداد، پناہ دینا اور ان کو سہولیات فراہم کرنے والے 10افراد کوبھی گرفتار کرلیا،سرچ آپریشن میں 120گھروں کی بذریعہ لیڈی کنسٹبلز تلاشی لی گئی ،گرفتار افراد سے 7عدد پستول ،1کلاشنکوف،1رائفل،1 کلاشنکوف نما پستول،1 ریپیٹراور 12بوربرآمد کئے گئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول