سیاسی افرا تفری کی ذمہ داری پی ٹی آئی تاریخی شکست سے دوچار ہو گی :آفتاب شیر پاؤ

سیاسی افرا تفری کی ذمہ داری پی ٹی آئی تاریخی شکست سے دوچار ہو گی :آفتاب شیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر (نمائندہ خصوصی )قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین اور ممبر قومی اسمبلی افتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف ہے ۔ عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والی حکومت نے عوام کے توقعات کا خون کیا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے توقعات پر پوری نہیں اتری یہی وجہ ہے کہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف تاریخی شکست کا شکار ہو گی ۔ افتاب احمد خان شیر پاؤ نے شبقدر باکرہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شبقدر میں قومی وطن پارٹی نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہیں جس پر آج تبدیلی سرکار کے نمائندے اپنے بورڈ اویزاں کر رہے ہیں ۔لیکن عوام ان کے نام نہاد تبدیلی کے دعووں کو پہچان چکی ہیں ۔ اجتماع سے صوبائی چئیرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ اور سابقہ ایم پی اے بابر علی خان مہمند نے بھی خطاب کیا ۔ افتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبے میں آمن کے قیام اور پختون قوم کے باہمی اتفاق کیلئے کوششیں کر رہی ہیں اور اسی مقصد کیلئے فاٹا کے صوبے میں انضمام کی بھرپور حمایت کرکرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے صوبے میں انضمام سے پختون قوم یک آوازاور موثر انداز میں پیش ہو گی ۔ افتاب شیرپاؤ نے کہا کہ مردم شماری سے پختون خواء کے مرکزی نشستوں میں پانچ نشستوں کا اضافہ ہوا ہے جو کہ قومی وطن پارٹی کے کوششوں کا نتیجہ ہیںْ ۔شملویتی اجتماع میں ممتاز سیاسی گھرانے ملک عالم خان ، ملک قربان ، ملک ذکریا ، ملک عبداللہ خان ، ملک حسین ،فیاض اور ارشد کان سمیت سینکڑوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ شمولیتی اجتماع سے محمد فیاض خا ایڈکیٹ ، ملتان خان اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔