مشرف نے رابطہ نہیں کیااتحاد کافیصلہ مشاورت سے کرینگے ،کامل آغا

مشرف نے رابطہ نہیں کیااتحاد کافیصلہ مشاورت سے کرینگے ،کامل آغا

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اتحاد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،جن دو جماعتوں کے حوالے سے اتحاد کی بات ہو رہی ہے، انہوں نے اس کی تردید کی ہے،پرویز مشرف جب رابطہ کریں گے تو پارٹی اس پر مشاورت کرے گی،پرویز مشرف کی جماعت میں کسی کے جانے کے آثار نظر نہیں آتے، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، جس کا جو بھی جی میں آئے وہ وہی کررہا ہے۔پرویز مشرف کے 23جماعتی اتحاد کے حوالے سے کامل علی آغا نے کہا کہ پرویز مشرف نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، پرویز مشرف جب رابطہ کریں گے تو مسلم لیگ (ق)اس پر مشاورت کیلئے ضرور بیٹھے گی۔

کامل آغا

مزید : کراچی صفحہ اول