مظفرآباد،نیلم جہلم پراجیکٹ کے سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد،نیلم جہلم پراجیکٹ کے سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ) نیلم جہلم پراجیکٹ تکمیل کے قریب،سینکڑوں افراد پر مشتمل لیبر فراغت کیخلاف سڑکوں پر آگئی۔زبردست احتجاجی مظاہرہ۔پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ چھ سید تبریز کاظمی کی سربراہی میں پی ڈی چائنیز حکام اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات،چارٹر آف ڈیمانڈ من وعن تسلیم احتجاج موخر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیلم وجہلم پراجیکٹ کی سی ٹو سائیٹ پر کام کرنیوالے مزدور سڑکوں پر آگئے۔نیلم وجہلم پراجیکٹ کی تکمیل پر 594افراد پر مشتمل لیبر کو فراغت کا خدشہ ہے اور سینکڑوں خاندان بیروزگاری کا شکار ہو جائیں گے۔جس باعث گزشتہ روز سی ٹو سائیٹ پر سیاسی وسماجی رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر مظفرآباد ڈویژنل کے سینئر نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ چھ سید تبریز کاظمی کی قیادت میں لیبر یونین نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں سینکڑوں افراد شریک تھے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔دریں اثناء پراجیکٹ ڈائریکٹر نیلم وجہلم پراجیکٹ چائینز حکام اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان نے مظاہرین عاشق حسین،بلال گیلانی،ذوالفقار حسین،الطاف شاہ، اعظم تنولی،جہانگیر جگوال،آصف پراچہ، ذوالفقار گیلانی،تراب کاظمی ودیگر نے کی۔پی ٹی نیلم وجہلم پراجیکٹ چائینز حکام اور ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کے مطالبات کو من وعن تسلیم کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور یقین دلایا کہ متاثرین اور لیبر کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی۔تحریری طور پر مظاہرین کے ساتھ معاہدہ کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج موخر کر دیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

مزید : کراچی صفحہ اول