ن لیگی کارکنان فاروق حیدرکیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،فوادگیلانی

ن لیگی کارکنان فاروق حیدرکیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،فوادگیلانی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدرسید فواد گیلانی نے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات خان کی جانب سے وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی توہین اور ذاتیات پر حملے ناقابل قبول ہیں ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں80فیصد نوجوان راجہ محمد فاروق حیدر خان کی نڈر دلیر اور بے باک قیادت اور دلیرانہ موقف کے باعث شامل ہوئے ۔سیاست میں مخالفین نے بھی کبھی وزیر اعظم آزادکشمیر کے خلاف اتنی گھٹیا زبان استعمال نہیں کی ۔ اب اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ ان کے بیٹے وزارت سے استعفیٰ دیں اور جو انہوں نے سفارشی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں صوابدیدی آسامیوں پر تعینات کروائے ہیں انہیں بھی باعزت گھر چلے جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہ دینا ان کی اعلیٰ ظرفی کی نشانی ہے ،انہوں نے کہاکہ مظفرآباد ڈویژن سمیت تمام علاقوں میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ کچھ لوگ چمچا گیری کر کے توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان فاروق حیدرکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ چند ایک وظیفہ خوار اچھل کود کر کے اپنا قد کاٹھ بڑا نہیں کر سکتے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...