فاروق ستار کی یادگار شہدا آمد ،متحدہ لندن کی خواتین کے غدارکے نعرے

فاروق ستار کی یادگار شہدا آمد ،متحدہ لندن کی خواتین کے غدارکے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کی یادگار شہدا عزیز آباد آمد کے موقع پر لیاقت علی خان چوک پر ایم کیو ایم(لندن)کی خواتین کارکنان نے مظاہرہ کیا اور’’ غدار غدار ‘‘کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواتین کارکنان نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو ایک سال تک یادگار شہدا جانے کا خیال نہیں آیا ۔2018کے انتخابات میں قوم کو ان کو مسترد کردے گی ۔