علماء آئین پاکستان اور جغرافیائی سرحدوں کے مخافظ ہیں ،مولانا گوہر شاہ

علماء آئین پاکستان اور جغرافیائی سرحدوں کے مخافظ ہیں ،مولانا گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز علمائے کرام کی قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا۔علمائے کرام پاکستان کے آئین اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ وہ یونین کونسل محمد ناڑی تازہ گل کلے میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر شفیق جان ، سلیم جان ، حاجی رفیق ، فاروق خان ، ریاض خان ، بشیر ، عارف ، گل زیب اور شکیل نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے کرام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر مولانا عبداللہ ، مولانا امتیاز ، عارف خان ، شبیر شیر خان ، جمال اور مولانا ثناء اللہ بھی موجود تھے ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ وطن عزیز علمائے کرام کی قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا۔علمائے کرام پاکستان کے آئین اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ کی زمین علماء کے خون پر زندہ ہے ۔ اس خطے پر مولانا حسن جان شہید ، حاجی ترنگزئی ، مولانا محمد امین بابا جی اور عظیم جید علمائے کرام اور عاشقان رسول ؐ نے جنم لیا ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کلین سویپ کریگی ۔ اس موقع پر عارف خان نے بھی خطاب کیا ۔