سادہ پاکستان کی ترقی میں انجینئرز کا بہت بڑاکردار ہے ، احسن اقبال

سادہ پاکستان کی ترقی میں انجینئرز کا بہت بڑاکردار ہے ، احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن و داخلہ انجینئراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں انجینئرز کا بہت بڑاکردار ہے ،گوادر اورسی پیک منصوبے میں بلوچستان کے انجینئرز کوروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عادل نصیرکی قیادت میں آنے والے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وفد نے وفاقی وزیر انجینئر احسن اقبال کو بلوچستان انجینئر کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ و پلاننگ کمیشن انجینئر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بلوچستان کی ترقی کے وژن میں بلوچستان کے انجینئرز کابہت بڑاکردار ہے ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انجینئرز کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور وہ آئندہ بلوچستان کے دورے کے دوران بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی ملاقات کرینگے۔

احسن اقبال

مزید : کراچی صفحہ اول