پاکستانی عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،لیاقت جتوئی

پاکستانی عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،لیاقت جتوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ انڈیا بزدلانہ کاروائیاں کرکے پاکستانی قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے پاکستانی عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دشمن کی بندوقوں میں وہ دم ہی نہیں جو اس قوم کے حوصلوں کو شکست دے سکے اس ملک کی حفاظت اس ملک کا ہر فرد کررہا ہے پاکستانی قوم ان بزدلوں کو جانتی ہے جب ہماری بندوقیں چلیں تو انڈیا کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ، لیاقت جتوئی نے گذشتہ دنو ں بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی ، دوسری جانب جتوئی ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ آصد ف زرداری خد دھاندلی ماسٹر ہے بلاول ہاؤس اور دبئی میں بیٹھ کر آصف زرداری الیکشن میں دھاندلی کے طریقے ہی سوچتے رہے ہیں اب جب شکست اور سندھ سے بھی بساط لپٹتی دکھائی دی تو شریف بننی کی کوشش میں ہیں مگر سندھ کی عوام آصف زرداری علی بابا اور ان کے چالیس چوروں کو اس دفعہ سندھ سے بھی گول کردے گی اگر پیپلزپارٹی دھاندلی نہ کرے تو چیلنج سے کہتا ہوں کے وہ ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکتے تحریک انصاف اس وقت پورے ملک کی طرح سندھ کی بھی بڑی جماعت بن چکی ہے اور آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے ہم جیتیں گے سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری کی پیپلزپارٹی نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کے لوگ لوٹی ہوئی دولت اور وسائل ان کے پیٹ سے باہر نکالے گی ، آصف زرداری یہ نہ سمجھے کے ان کی چالبازیوں میں عوام بینظیر اور مرتضیٰ کا خون بھول جائے گی اپنی حکومت میں قاتل ڈھونڈ نہیں پائے لیکن اب سندھ کی عوام ان قاتلوں کو منطقی انجام تک پہچائے گی ، دوسری جانب ٹھٹھہ میں انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کے ہوم پر قبضہ انتہائی افسوسناک ہے جس انسان نے ساری عمر انسانیت کی خدمت کی زرداری لیگ نے اسی کی زمین پر قبضہ کرلیا ایدھی ہوم پر قبضہ کرنے والوں کو سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے ابھی تک قبضہ ختم نہیں ہورہا تحریک انصاف ایدھی سینٹرز پر قبضوں کے خلاف میدان میں اترے گی اور ان کرپٹ لینڈ مافیا حکومت کا خاتمہ کرکے عبدالستار ایدھی کا انسانیت کی خدمت کا خواب پورا کریں گے ۔