نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس ، تفتیشی افسر کیس پراپرٹی سمیت طلب

نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس ، تفتیشی افسر کیس پراپرٹی سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز 90سے 26دہشت گردوں اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس پراپرٹی کے ہمراہ آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز 90سے 26دہشت گردوں اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی گئی۔ ملزمان فیصل موٹا، عبید کے ٹو،عامر سرپھٹا،عامر تیلی عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ مقدمات میں سزا ئے موت کے مجرم فیصل موٹا، عبید کے ٹو،عامر سرپھٹا،عامر تیلی سمیت 26ملزمان کے مقدمات شامل ہیں۔ملزمان کو 11مارچ2015میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس پراپرٹی کے ہمراہ آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی۔