حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،لیاقت شباب

حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،لیاقت شباب

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ 90دن کے اندر اندر اس صوبے کو گل گلزار کرنے کے دعوے کرنے والوں نے اس صوبے کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے صوبے میں کرپشن بام عروج پر ہے صوبائی احتساب کمیشن میں سابق صوبائی وزیر ضیا ء اللہ آفریدی کیلئے ایک جبکہ موجودہ وزیر ایکسائز کیلئے دوسرا قانون ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کا دوہرا معیار ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور چےئرمین تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہے وفاق میں نیب سے انصاف کی توقع کی جاتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو تالے لگا دئیے گئے ہیں کیا صوبائی احتساب کمیشن کو صرف ضیاء اللہ آفریدی اور لیاقت شباب کرپٹ نظر آئے تھے وزیر اعلیٰ سمیت صوبائی وزراء کے خلاف ہمارے پاس تحریری شواہد موجود ہیں اور ہمارے خلاف جو الزامات لگائے گئے تھے وہ زبانی جمع خرچ اور سیاسی انتقام تھا پاکستان میں صرف عمران خان فرشتہ ہے او ران کو باقی تمام سیاستدان کرپٹ نظر آتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ خویشگی پایاں میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور سابق ناظم ملک ہدایت خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے پشاور ڈویژن کے سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے ملک طہماش خان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن گوہر انقلابی ، ضلع نوشہرہ کے صدر ملک غلام حضرت اور ملک ہدایت خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوٹے صوبوں کے حقوق کی ضامن اور پاسدار سیاسی جماعت ہے دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سیاست میں کارخانے اور بیرون ملک بینک بیلنس بنایا جبکہ پیپلز پارٹی کے قائدین خاص کر بھٹو خاندان نے گھڑی خدا بخش میں اس ملک کے غریب عوام کے خاطر قبروں ایک قطار بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مجھ پر کرپشن کا جھو ٹا کیس بنایا گیا لیکن ان کو میرے خلاف کوئی ثبوت نہ ملا اور ان کے وزیر ایکسائز کے خلاف ان کے اپنے ہی صوبائی احتساب کمیشن میں5افراد نے 164کے زریعے بیانات قلم بند کئے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے اور معدنیات کے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف کاروائی ہو گئی کیا یہ وزیر اعلیٰ اور عمران خان کا دوہرا معیار نہیں تو اور کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی نے ہر دور میں اس ملک کے نوجوانوں کو روز گار ، تعلیم ، صحت ، اورخوشحالی کے مواقعے فراہم کی ہے اور اس وجہ سے اس ملک کی چند قوتیں پیپلز پارٹی کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنا کر ملک میں عوامی راج قائم کرے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول