پارٹی ذمہ داران اور کارکن ٹکٹ سے متعلق افواہوں اور ظلط بیانی سے گریز کریں:حیدر ہوتی

پارٹی ذمہ داران اور کارکن ٹکٹ سے متعلق افواہوں اور ظلط بیانی سے گریز ...

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے تمام ذمہ داروں ، کارکنوں اور آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ٹکٹوں سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں اور غلط بیانی سے گریز کریں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جن حلقوں سے متعلق ٹکٹوں کا فیصلہ ہو چکا ہے ان کا باقاعدہ اعلان میڈیا کے ذریعے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید حلقوں بارے فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا اور نام فائنل ہوتے ہی بورڈ ممبران پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ناموں کا اعلان کر دینگے ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ تمام متعلقہ ذمہ داروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ٹکٹ سے متعلق کوئی افواہ نہ پھیلائیں اور نہ ہی غلط بیانی سے کام لیں، بصورت دیگر جس کسی کے خلاف بھی میڈیا کے کسی بھی ذریعے سے شکایت موصول ہوئی اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی جائے گی ، انہوں نے تمام ضلعی صدور و سیکرٹریز کو بھی ہدایت کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں سوشل میڈیا پرنظر رکھیں اور جو کوئی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف سخت کاروائی کر کے رپورٹ باچا خان مرکز کو ارسال کی جائے

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدارمیں اکرپیرامیڈیکس برادری کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کریگی ۔ان خیالات کااظہارامیرحیدرخان ہوتی نے گزشتہ روز ملگری پیرامیڈیکس مالاکنڈکے ایک وفدسے محمدفیاض خان کے قیادت میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پروفدنے امیرحیدرخان ہوتی کوپیرامیڈیکس کودرپیش مسائل سے اگاہ کیا۔انہوں نے وفدکویقین دلایاکہ انتظارکی گھڑیاں ختم ہوچکی ہے انشاء اللہ ائندہ صوبے پرعوامی نیشنل پارٹی کے حکمرانی ہوگی ہم نے پہلے بھی ملازمین کی بے لو ث خدمت کی ہے اورائندہ کیلئے بھی کسی بھی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔موجودہ حکومت نے صرف اورصرف اعلانات پرملازمیں کوٹرخایاعوامی نیشنل پارٹی عملی اقدامات کرنے پریقین رکھتی ہے۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول