بٹ خیلہ ،بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

بٹ خیلہ ،بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

بٹ خیلہ(بیوروپورٹ) مالاکنڈلیویز فورس نے ناکہ بندی کے دوران بھاری مقدارمیں چرس اورافیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام کردی ملزم کوگاڑی سمیت گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈلیویزفورس کے صوبیدارمیجرعبدالوہاب خان کے خصوصی ہدایت پرڈی ایس بی کے اہلکاروں سمیت مالاکنڈلیویزفورس نے درگئی گھی ملزکے مقام پرناکہ بندی کرکے ایک ڈاٹسن نمبرDIR.4495 کورک کرتلاشی کے دوران ملزم مراد ولدفضل محمدساکن تنگے چارسدہ کے قبضے سے دوکلوگرام چرس اورپانچ کلوگرام افیوں برامد کرکے ملزم کوگاڑی سمیت تھانہ درگئی میں بندکرکے تفتیش شروع کردی دریں اثناء علاقے کے عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی شروع کرنے پرصوبیدارمیجرعبدالوہاب کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول