پی ٹی آئی حکومت نے ٹھیکو کا نظام شفاف بنا دیا ہے :محمد عاطف خان

پی ٹی آئی حکومت نے ٹھیکو کا نظام شفاف بنا دیا ہے :محمد عاطف خان

مردان (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمدعاطف خان اور رکن قومی اسمبلی مجاہد خان کی کوششوں سے کوتر پانڑ جانے کلے کے دو فریقین کے مابین عرصہ دراز سے قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ فریق اول رحیم شاہ،رحمان شاہ ،گل اکبر،محمد علی اور فریق دوئم سردار،جاوید،پرویز اور واجد کے مابین قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی ، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان اوررکن قومی اسمبلی مجاہد خان کی کوششوں سے دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہو گئے اور ایک دوسرے کو معاف کر دیا ۔ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن وقار خان ،ڈی آر سی کے رکن ظاہر خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راضی نامے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہاکہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور بہترین انسان وہ ہے جو بدلے کی طاقت رکھنے کے بعد بھی ایک دوسرے کو معاف کردیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف معاشرے میں امن و امان کی فضا پروان چڑھتی ہے بلکہ آنے والے نسلوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔عاطف خان نے کہا کہ اس صلح سے علاقے میں امن قائم ہو جائے گی ۔ دریں اثناء محمد عاطف خان نے 27 کروڑ روپے کی لاگت سے ساڑھے سات کلومیٹرزیر تعمیر بخشالی ۔چار گلی روڈ کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کے ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔وزیر تعلیم نے محکمہ مواصلات کو ہدایت کی کہ مذکورہ روڈ کی اہمیت کے پیش نظر اس کی جلد از جلد مقررہ معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے ہیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں تاہم اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر پیسہ لوٹنے کا رواج تھا جبکہ ہماری حکومت نے ٹھیکوں کا نظام بھی شفاف بنا دیا ہے ۔اُنہوں نے مقامی عہدیداروں اور عوام سے بھی کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں اور جہاں بھی کوئی خامی نظر آئے اس کی فوری نشان دہی کریں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...