چین میں کنواروں کا دن پورے جوش و خروش سے منایا گیا

چین میں کنواروں کا دن پورے جوش و خروش سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شنگھائی (این این آئی) چین میں سنگلز ڈے (کنواروں کا دن ) کے شروع ہوتے ہی ٹی مال پر صرف تین منٹ میں 10ارب یوآن (1.5ارب امریکی ڈالر ) کی خریداری کی گئی ، 2016ء میں یہ تہوار شروع ہونے کے 6منٹ 58سکینڈ کے اندراتنی خریداری کی گئی تھی ۔یاد رہے کہ ٹی مال چینی بڑے کاروباری ادارے علی بابا کی ملکیت ہے ، چین میں 11نومبر کا دن 1990 ء سے سنگلز ڈے کے طورپر منایا جاتا ہے،یہ تاریخ 11-11کی مماثلت سے انتخاب کی گئی ہے کیونکہ یہ عدد چار’’ سٹکس ‘‘ سے ملتی جلتی ہے جو چین میں کنواروں کیلئے اصلاح استعمال کی جاتی ہے۔
،علی بابا نے 2009 ء میں سنگلز ڈے کو خریداری کے طور متعارف کرایا تھا ، ہفتے کے روز ایک بجے صبح 201ممالک اور خطوں میں خریداری شروع کی گئی، ان میں پہلے پانچ ممالک جن میں زیادہ خریداری کی گئی وہ بالترتیب جاپان ، امریکہ ، آسٹریلیا ، جرمنی اور جمہوریہ کوریا ہیں،2016 میں سنگلز ڈے کے تہوار کے موقع پر علی بابا سے 120ارب یوآن (18ارب امریکی ڈالر ) کی خریداری کی گئی ۔

مزید :

عالمی منظر -