جوہری ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا:پوپ فرانسس

جوہری ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا:پوپ فرانسس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور د یتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے خطرناک ہتھیاروں کو شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ویٹی کن میں ایک سیمینار سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا جوہری ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ہے لیکن بین الاقو ا می قوانین نئی ریاستوں کو جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کیساتھ ملنے سے نہیں روکتے ہیں، اگر دہشتگردی اور بے ترتیبی جنگ سمیت د نیا کو اسوقت درپیش چیلنجز کا جائزہ لیں تو موجودہ صورتحال بہت زیادہ پریشان کن ہے۔انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم قرار د یتے ہوئے کہا ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی اور جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں جدت قوموں کیلئے قابل تشویش ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں انسانوں نے غربت کے خاتمے، امن کے قیام، تعلیم کے فروغ، ماحولیاتی اور صحت کے پراجیکٹس جیسے مسائل کو ترجیح دینا چھوڑ دی ہے۔جنگ عظیم دوئم کے بعد ہیرو شیما اور ناگا ساگی پر گرائے گئے ایٹمی بموں کا حوالہ دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا ایسے بموں کا دو بارہ استعال بڑے پیمانے پر انسانی اور ماحولیاتی تباہی پھیلائے گا۔