آتشزدگی پرقابو پانے کیلئے فائر سیفٹی قوانین پرعملدرآمد کیا جائے،طالب حسین

آتشزدگی پرقابو پانے کیلئے فائر سیفٹی قوانین پرعملدرآمد کیا جائے،طالب حسین

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آگ لگنے کے واقعات پر قابو پانے کے لئے فائر سیفٹی قوانین کا عملدرآمد کیاجائے ، طالب حسین سول ڈیفنس آفیسر چکوال ۔ تفصیلات کے مطابق طالب حسین سول ڈیفنس آفیسر چکوال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدید سردیوں کے موسم کی آمد آمد ہے اور اکثر اوقات شدید سردی کے موسم میں اکثر گیس لیکج کے واقعات کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بہت زیادہ رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں اور کروڑوں کی املاک کا نقصان ہوتا ہے ۔ آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ سول ڈیفنس فائر سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور تمام اہم تنصیبات ، مارکیٹوں ، کپڑے کی دکانوں ، کیمیکل کاروبار ، کاغذ و گتہ دکان و فیکٹری ، پٹرول پمپ ، سی این جی ، بلند و بالا عمارات ، اہم دفاتر ، نجی و سرکاری سکولوں و ہسپتال ، بڑی گاڑیوں آئیل ٹینکرز ، ہوٹلوں ، گوداموں ، گڈز شاپ، ویلڈنگ شاپس ، الیکٹرک و الیکٹرونکس شاپس اور تمام کمرشل شاپس پر آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ا س سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو سول ڈیفنس سپیشل پاور رولز 1951 ء کے سب رولز 9 تا 18 کے تحت ضلع بھر میں تمام کمرشل فیکٹریوں و شاپس پر اچانک چھاپے مارے جائیں گے ۔ اور فائر سیفٹی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے چالان مرتب کر کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کو بھجوائے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر