متحدہ عرب امارات میں پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ

متحدہ عرب امارات میں پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔2015 میں کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اب اماراتی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کردیا ہے ۔فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے مطابق امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یکم جنوری 2018 سے نافذ ہوگا۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بجلی و پانی کے استعمال پر5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جس سے اماراتی حکومت کو ٹیکس کی مد سے ہر سال 7 ارب درہم کی آمدنی ہوگی۔

ٹیکس نافذ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...