سپریم کورٹ میں کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے6 بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت ...

 

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں کل (پیر )سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بینچ تشکیل دے دیئے گئے جن میں سے پانچ اسلام آباد میں جبکہ ایک کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ کا پہلا بینچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے جو منگل کے روز گلگت بلتستان کی اپیلٹ کورٹ میں ججوں کی تعیناتی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ نمبر دو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے جو کل حدیبیہ پیپرز ملز مقدمہ کی سماعت کریگا۔بینچ نمبر تین جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے جو پیر کو لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت کریگا۔بینچ نمبر چار جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہے۔اس بینچ کے روبرو پیر کو پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوگی۔بینچ نمبر پانچ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے کراچی میں مقدمات کی سماعت کرنے والا واحد بینچ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے ۔

سپریم کورٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر