پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان کی ندیم افضل چن سے ملاقات‘ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان کی ندیم افضل چن سے ملاقات‘ ملکی سیاسی صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سے رہنما پی ٹی آئی نورعالم خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔ندیم افضل چن نے گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل سے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت نے ندیم افضل چن کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا۔دونوں رہنماؤں میں ملاقات ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
چن ؍ ملاقات