پی پی نیلم کے کارکنان مضبوط ہاتھوں میں ہیں،،ارشاد خان

پی پی نیلم کے کارکنان مضبوط ہاتھوں میں ہیں،،ارشاد خان

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نوجوان راہنما وسابق ضلعی کوارڈنیٹر ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر ارشاد خان نے کہاہے کہ پی پی نیلم کے کارکنان مضبوط ہاتھوں میں ہیں،کوئی مائی کالعل جیالوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،کارکنان کی عزت نفس بحال رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،چلہانہ سے لیکر تاؤبٹ تک پی پی کارکنان کو اپنی قیادت میاں عبدالوحید سے کوئی تحفظات نہیں، ان خیالا ت کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نوجوان راہنما وسابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے ضلعی کوارڈنیٹر ارشاد خان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میاں عبدالوحید کیخلاف شائع ہونیوالی خبریں جن میں لکھاگیاہے کہ میاں عبدالوحید پر کارکنان کو تحفظات ہیں، حقائق کے برعکس ہے ، پوری وادی کے کارکنان 2006 سے تاحال چٹان کی طرح اپنی قیادت میاں عبدالوحید کیساتھ کھڑے ہیں۔ جن کاواضح ثبوت 2011 اور 2016 کے انتخابات ہیں انہوں نے کہاکہ میاں عبدالوحید نے اپنے کارکنان کو کھویانہیں مخالفین ان کی مقبولیت سے خائف ہوکر ان کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم مخالفین کوبتادیتے ہیں کہ نیلم کے کارکنان کی سرپرستی کرنے کیلئے پی پی قیادت مضبوط ومستحکم ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر