نلوچھی میں دومقامات پر انتظارگاہیں تعمیر کی جائیں،اہلیان علاقہ

نلوچھی میں دومقامات پر انتظارگاہیں تعمیر کی جائیں،اہلیان علاقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دوران زلزلہ دارالحکومت اور گردونواح سے بے گھر اور متاثر ہو کر آنے والے سینکڑوں خاندانوں کو سرچھپانے کیلئے جگہ مہیا کرنے والے اہل دپیہ نلوچھی کے طلبہ وطالبات کو سکول کالج ،یونیورسٹی پہنچے کیلئے کھلے آسمان تلے انتظار گاہ کے وعدے ایفااء نہ ہوسکے 5سالوں تک پیپلزپارٹی کے لارے لبوں اور بعدازاں دوران انتخابات درجنوں مواقع پر وزیر تعلیم جن پر عوام نلوچھی نے تاریخی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا نے بھی انتظار گاہیں تعمیر کرنے کے وعدے کیے مگر وہ سیاسی وعدہ یہی کیا جو پورا کر دیا جائے سردی،گرمی ،دھوپ ،بارش میں جامعہ کشمیر سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں زیور تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے طلبہ وطالبات موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور عوام علاقہ نلوچھی نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،وزیر تعلیم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ نلوچھی میں دو مقامات پر انتظار گاہیں تعمیرکرکے طلبہ کا مسئلہ حل کیا جائے۔