چائنہ کٹنگ، ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب

چائنہ کٹنگ، ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں 300سے زائد رفاعی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کیس میں ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 23نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں تین سو سے زاید رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے بعد فرورخت کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران فیروز بنگالی سمیت 19 ملزموں نے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ ایم کیوایم کارکن اور کے ڈی اے ڈائریکٹر شاکر لنگڑا اور ناصر شیخ جیل میں ہیں۔19سرکاری افسران سمیت 28ملزموں نے رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کی۔سرکاری ملازمین نے بلڈرز مافیا کے ساتھ مل کر پلاٹس فروخت کردیئے۔عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 23نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...