جماعت اسلامی کے تحت کراچی تا کشمور رابطہ عوام مہم جاری

جماعت اسلامی کے تحت کراچی تا کشمور رابطہ عوام مہم جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کل اتوار 12نومبر کو (آج) دوسرے ہفتہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں دعوتی کیمپ لگائے جائیں گے، مرکزی وصوبائی قائدین کیمپ کا دورہ اور مقامی کارکنان کے ہمراہ وفود کی شکل میں ،مین بازاروں، ہوٹلوں، کھیل کے میدانوں اور گھر گھر جاکر عوام الناس تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے تحت رابطہ عوام مہم کراچی تا کشمور جاری ہے، کارکنان وفود کی شکل میں گھر جاکر عوام سے رابطہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو میرپورخاص، ٹنڈوالہیار،مرکزی نائب امیر راشد نسیم حیدرآباد،صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سکھر،لاڑکانہ، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ٹھٹھہ ،بدین، نائب امیر نظام الدین میمن شکارپور،کشمور، نائب امیر عظیم بلوچ سانگھڑ، نواب شاہ، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی جیکب آباد،شہداد کوٹ،نائب قیم عبدالوحید قریشی جامشورو،نائب قیم نواب مجاہد بلوچ ٹنڈومحمدخان،نائب قیم محمد افضال تھرپارکر،عمرکوٹ،نائب قیم کاشف شیخ رتودیرو،جے یو آئی یوتھ کے فرہاد گل نوشہروفیروز اور طارق میرجت دادو میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپس کا دورہ کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...