پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے بی آئی ایس پی کا غلط سروے کرایا،اسامہ افضل

پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے بی آئی ایس پی کا غلط سروے کرایا،اسامہ افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ن لیگ آزادکشمیر کے مرکزی نوجوان راہنماخواجہ اُسامہ افضل نے کہاہے کہ پی پی کی سابقہ حکومت نے پسند وناپسند کی بنیاد پر بی آئی ایس پی کاغلط سروے کراکے حقدار وں کے حق پر ڈاکہ مارا، موجودہ حکومت دوبارہ بی آئی ایس پی کے سروے کراکے وزیراعظم کے گڈ گورننس اور میرٹ کے اعلان پر عملدرآمد کرے ، 70 سال کا خسارہ 5 سال میں پور انہیں ہوسکتا، اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے حکومتی شکنجہ حرکت میں ہے ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن نیلم کے مرکزی راہنما نوجوان خواجہ اسامہ افضل نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور رشوت کے خاتمہ کیلئے تمام کرپٹ آفیسران کو تھوری بھجواناوقت کاتقاضاہے ، جب تک صاف شفاف احتساب نہیں ہوجاتا کرپشن کاراستہ بند نہیں ہوسکتا، قومی دولت ریاست میں صرف کرنے کیلئے دیانتدار آفیسران کو آگے لانے کی ضرورت ہے ، سپیکر اسمبلی کے وادی نیلم کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں،ن لیگ نے اداروں کومستحکم کرکے عوام کی خدمت کاسلسلہ شروع کردیاہے ، لائن آف کنٹرول کے شہداء کے معاوضہ جات سمیت بینکرز کی تعمیر کی منظورن لیگ حکومت کا شاندار کارنامہ ہے ا وادی نیلم میں اداروں کو عوام کی خدمت پرمامور کرنے کیلئے سپیکر اسمبلی کو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ایمرجنسی سروس سے لیکر اساتذہ کی سکولوں میں حاضر، ملازمین بازاروں کے بجائے ا ب دفاتروں میں بیٹھنا شروع ہوگئے جس کاکریڈٹ ہماری حکومت کوجاتاہے ۔ زکواۃ کی صفاف شفاف تقسیم سے کئی نادار خاندانوں کی کفالت ہوگی انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ پی پی حکومت کے دور کے سروے کو منسوخ کرکے آزادکشمیرمیں بی آئی ایس پی کا سروے ازسرنوکیئے جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں غریب عوام بی آئی ایس پی کے فنڈز سے مستفید ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ وادی نیلم کے عوام چلہانہ سے لیکر تاؤبٹ تک اپنے محبوب قائد شاہ غلام قادر کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اور ان کی کارکردگی سے 100 فیصد مطمئن ہے ۔