سول، عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے،مشاہد حسین

سول، عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے،مشاہد حسین

سانگلاہل(صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دبنگ،پارلیمنٹ جاندار جبکہ سول اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے،افواج پاکستان مشرقی و مغربی محاذ سمیت ملک کے اندر دہشت گردی کیخلاف مردانہ وار مقابلہ کر ر ہی ہے جبکہ پارلیمنٹ بھی بخوبی اپنا کردا ادا کر ہی ہے، آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان اور ایران کا دورہ خوش آئند ہے،وہ کمیٹی کے دیگر ارکان اور مقامی نمائندوں کے ہمراہ ننکانہ صاحب میں کیپٹن حسنین نواز شہید کی رہائشگاہ پر آمد کے بعد ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے‘ اس موقع پر ممبر ہاؤس آف لارڈز برطانیہ لارڈ نذیر احمد، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی، سینیٹر محمد جاوید عباسی، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب سمیت دیگر مقامی نمائندے بھی موجود تھے، مشاہد حسین سید نے کہا کہ کیپٹن حسنین نواز شہید کی شہادت کے وقت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیٹی خود ننکانہ صاحب جاکر ان کے خاندان سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ تعزیت بھی کریگی

مشاہد حسین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...