پاکستان میں سالانہ 92 ہزار بچے نمونیا سے انتقال کر جاتے ہیں:ماہرین

پاکستان میں سالانہ 92 ہزار بچے نمونیا سے انتقال کر جاتے ہیں:ماہرین

اسلام آباد(آئی این پی)ماہرین امراض اطفال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 92 ہزار بچے نمونیا کے باعث انتقال کے جاتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں سالانہ 1.3 ملین بچے اس مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان 5 ممالک میں ہوتا ہے جن میں سب سے زیادہ نمونیا سے اموات (99فیصد) ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگواتے۔ اگر بچوں کی ویکسینیشن کرائی جائے تو ان اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار(پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسیشن ایشن) پی پی اے سینٹرل اور الائڈ ہسپتال کے ڈین پروفیسر رائے محمد اصغر، پی پی اے فیڈرل کے صدر نے ڈاکٹر شہزاد منیراور معروف پیڈیاٹریشن ڈاکٹر تابش حاضرنے نمونیا کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے گئے بیان میں کیا۔

نمونیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر