پاک کینیڈا تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے تاجروں کو سہولتیں دینا ہوں گی، طارق اعظم

پاک کینیڈا تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے تاجروں کو سہولتیں دینا ہوں گی، طارق ...

اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر طارق اعظم خان نے کہاہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تاجر برادری کو سہولیات دینا ہوں گی، کینیڈا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی طلبہ اور تاجر حضرات کو ایک طویل عمل سے گزرنا پڑتا ہے، جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے، ویزا پراسیسنگ کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جائے، کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن احمد حسین نے کہا کہ پاکستانی ویزا امیدواروں کی مشکلات اور شکایتوں کو خود جائزہ لیں گے، پاکستانی طلبا کو کینیڈا کی جامعات میں ہرقسم کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ہفتہ کو کینیڈاکے وزیر برائے امیگریشن نے اس امر کا یقین دلایا کہ پاکستانی طلبہ اور کاروباری حضرات کیلئے ویزا پروسیسنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا، پاکستان کے ہائی کمشنر طارق اعظم خان نے پاکستان ہاؤس اوٹاوا میں کینیڈین وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کے اعزاز میں ڈنر دیا۔ ہائی کمشنر نے وزیر کو پاکستان طلبا اور کاروباری حضرات کو ویزا حاصل کرنے کے دوران حائل مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی۔

طارق اعظم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر