پاکستانیوں کو ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت حاصل کرنے کی اجازت دیدی۔پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دہری شہریت کے لئے معاہد ہ طے پاگیا جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو آبائی وطن کی شہریت چھوڑے بغیر ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈنمارک 19واں ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کا دوہری شہریت کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ڈنمارک کی شہریت لینے والے پاکستانیوں پر اپنے آبائی وطن کی شہریت چھوڑنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ نے دوہری شہریت کے معاہدے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ ڈنمارک میں 30ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے5ہزار ہر سال پاکستان کا سفرکرتے ہیں۔
ڈنمارک کی شہریت