مسلمان ریکروٹس سے بد سلوکی کے جرم میں امریکی میرین کو 10 سال قید کی سزا

مسلمان ریکروٹس سے بد سلوکی کے جرم میں امریکی میرین کو 10 سال قید کی سزا

واشنگٹن (صباح نیوز)مسلمان ریکروٹس سے بد سلوکی کے جرم میں امریکی میرین کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ امریکی میرین کے ڈرل انسٹرکٹر پر درجن سے زائد مسلمان ریکروٹس سے بد سلوکی کا الزام تھا ۔ جوزف فلکس نے ساؤتھ کیرولائنا کے پیرس آئی لینڈ میں ٹریننگ کے دوران بد سلوکی کی تھی ۔ مسلمان ریکروٹس کو معمول سے ہٹ کر انتہائی سخت مشقتوں سے گزارا گیا ۔ جیوری کے مطابق ٹریننگ کے دوران ایک ریکروٹ کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ جاں بحق ریکروٹ راحیل صدیقی نے میرنز کے خلاف 10 کروڑ ڈالرز کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر