کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ،امیر معظم ایڈوکیٹ

کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ،امیر معظم ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک (بیورورپورٹ) جموں اینڈکشمیر کونسل کے چیئرمین امیر معظم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اور مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے ، سی پیک اور جدید ترقی کے دیگر امور کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اب بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کرک آمد پر وکلاء برادری سے خصوصی خطاب میں کیا ہے تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک کے صدر مالک الرحمان ایڈووکیٹ ، سابق صدر جان عالم ایڈووکیٹ ،سید رومان شاہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ امیر معظم ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کمیٹی بنائی گئی کروڑوں اربوں روپے خرچ کیئے گئے مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لیتا اقوام متحدہ نے اس حوالے سے قرار داد ضرور لائی لیکن اس قرار داد میں جان نہیں ڈالی گئی اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملک بھر کے وکلاء کی فورم سے مضبوط دلائل کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھاکر پوری دنیا کے سامنے پیش کریں انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلئے جموں اینڈ کشمیر کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستا ن کے ہر بار میں جائینگے تاکہ مسئلہ کشمیر ہر بار کے ایجنڈے پر ہوجس کے بعد معاشرے کے ہر فرد سکالز ، سٹوڈنٹس اور دیگر تک بھی آواز پہنچائینگے کیونکہ اگر کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ کہا جاتا ہے تو صاف ظاہر ہے کہ ہم اس مسئلے کو ٹھوس دلائل کی بنیاد پر اس انداز میں حل کر یں کہ ہم دنیا میں اکیلے رہنے کی بجائے دنیا کے ساتھ چل کر کشمیری بھائیوں کی دکھوں ، محرومیوں کا ازالہ کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مظالم دل ہلا دینے کی کیفیت اختیار کر چکے ہیں جس کیلئے ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے اور کہا کہ وکلاء ہی معاشر ے میں اجتماعی سوچ لا سکتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ ہر وکیل کو نظریہ پاکستان کے عین مطابق محب وطن شہری اور مسلمان ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے ۔