ابراہیم جویو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انیس قائم خانی

ابراہیم جویو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انیس قائم خانی

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی و ضلعی صدرحیدرآباد ندیم قاضی و دیگر عہدیداران نے سندھ کے معروف ادبی شخصیت اور دانشور ابراہیم جویو کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ابراہیم جویو اعلیٰ پایہ کے ادیب و دانشور تھے، ان کے انتقال سے ادبی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جسے پُر کرنا ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھی ادب کی ترقی کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔پاک سرزمین پارٹی اُن کے اہل خانہ کے دُکھ میں برابر کی شریک ہے اور اللہ تعالیٰ اُن کے اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر