کوکب اقبال کانفرنس میں شرکت کیلئے ملائشیاء روانہ

کوکب اقبال کانفرنس میں شرکت کیلئے ملائشیاء روانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال ملائشین پام آئل بورڈ کی دعوت پر عالمی پام آئل کانفرنس و ایکسپو میں شرکت کے لئے ملائشیا کے شہر کولالمپور روانہ ہوگئے جہاں پوری دنیا سے دو ہزار سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کوکب اقبال اپنے دورے میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے شرکا سے ملاقات کریں گے وہ پام آئل فیکٹریوں کا بھی معائنہ کریں گے اور وہاں ہونے والی پام آئل ریسرچ کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ کوکب اقبال نے ملائشیا روانہ ہونے سے پہلے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملائشین پام آئل گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان اور دنیا بھر میں امپورٹ ہورہا ہے اور صارفین اس سے بنا ہوا مختلف برانڈ کا تیل استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی صارفین کا پام آئل پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کے بعد پام آئل دوسری بڑی امپورٹ ہے۔ کوکب اقبال نے مزید بتایا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے کھلے خوردنی تیل کی فروخت پر پابندی لگانے کا صحیح فیصلہ کیا ہے کیونکہ کھلے خوردنی تیل و گھی سے صارفین کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برانڈڈ تیل بنانے والی کمپنیاں عالمی معیار کے مطابق تیل و گھی بنائیں اور اس میں وٹامنز کو یقینی طور پر شامل کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...