متحدہ اور پی ایس پی ایم کیوا یم لندن کی پیدوار ہیں ،شاہدہ رحمانی

متحدہ اور پی ایس پی ایم کیوا یم لندن کی پیدوار ہیں ،شاہدہ رحمانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی کی صدر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ،جنرل سیکرٹری شاہینہ شیر علی اور سیکرٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی الگ الگ سیاسی ٹولہ نہیں بلکہ متحدہ لندن کی پیداوار ہیں ۔ کل کے سیاسی مخالف آج کے اتحادی بن کر اب کراچی کے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ہیں ۔ ماضی میں متحدہ نے مہاجر کارڈ کا استعمال کرکے کراچی میں لسانی سیاست کو فروغ دیا اب اس ٹولے کو عوام مسترد کرچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی شہر قائد کے عوام اس فسادی ٹولے کو الیکشن سے آؤٹ کردیں گے ۔2018 کے الیکشن میں کراچی میں صرف پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والے اس کرپٹ اور فسادی ٹولہ ہمیشہ حکومتوں کا حصہ رہاہے ۔اس ٹولے نے کبھی کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کام نہیں کیا ۔انھوں نے کہاکہ فاروق ستار کی جانب سے نئے صوبہ کی تحریک کا شوشہ چھوڑنا سندھ کی تقسیم کی سازش ہے جس کو عوام کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا ایک ہی نعرہ ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر