فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ

فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ

کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ بن کر سامنے آئے ہیں، جو لوگ ایم کیوایم پاکستان کو ہوا دے رہے ہیں وہ پاکستان کی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں،ایم کیو ایم اور پی ایس پی دونوں ایک ہی ہیں، یہ دونوں ڈرامہ کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ بن کر سامنے آئے ہیں، چھے آٹھ لوگ کراچی کا ناسور بنے ہوئے ہیں، یہ پیسہ کھا رہے ہیں، انہوں نے 5ارب سے زائد وفاقی حکومت کا پیسہ کھایا ہے، یہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی ایم کیو ایم ہے، یہ ایک دوسرے کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...