میڈیکل کالجز میں داخلے کے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ

میڈیکل کالجز میں داخلے کے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے مشاورت کے بعد میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے لیے گئے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کردئیے ہیں۔ حکومت نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرتے ہوئے داخلوں کے لیے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ این ٹی ایس نے گزشتہ ماہ سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ لیے تھے تاہم این ٹی ایس کے خلاف پرچہ آٹ ہونے سمیت مختلف الزامات لگائے گئے اور اس کی شفافیت پر اعترضات اٹھائے جب کہ طلبہ و طالبات نے بھی این ٹی ایس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر وزیراعلی سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔مراد علی شاہ نے اگلے 15 روز میں ڈا میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دیتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...