ڈیرہ ،ادویات فروشوں کے مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں

ڈیرہ ،ادویات فروشوں کے مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)صوبائی حکومت دوا فروشوں کے مسائل حل کرانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ڈرگ رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن دوا فروشوں کی مشاورت کے ساتھ مرحلہ وار نفاد کرتی تو اچھا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراکرام خان دورانی نے بنوں میں الحاج شاہد نواز خان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین لطیف الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے کہی اس موقع پر الحاج شاہد نواز خان ‘ الحاج ہارون رشید ‘ نیک نواز ‘ عمر دراز اور دیگر شخصیات موجود تھے وفاقی وزیر ہاوسنگ اکرام خان درانی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈرگ اونر 1968ڈرس ایکٹ 1976میں جلدی بازی میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے دوا فروشوں کو اعتماد میں لئے بغیر نفاد کردیا، حالانکہ اصولاً کوئی بھی ترمیم آرڈنیس جاری کرنے سے پہلے حکومت عوامی رائے معلوم کرنا ضروری ہوتا ہے مگر صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...