ملکی ترقی اسلامی نظام کے قیام میں مضمر ہے ،مولانا راحت حسین

ملکی ترقی اسلامی نظام کے قیام میں مضمر ہے ،مولانا راحت حسین

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی راہنماسابق سنیٹرمولاناراحت حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے ترقی صر ف اورصر ف اسلامی نظام میں مضمرہے کیونکہ جب تک ملک پرعلماء کرام کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے جمعیت علماء اسلام کے کارکن دین اسلام کے سربلندی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں جمعیت علماء اسلام کے لئے قاری محمدنعیم کے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاریخ میں ان کانام سنہری حروف سے لکھاجائیگا ۔ان خیالات کااظہار مولاناراحت حسین نے گزشتہ روز یوسی الاڈھنڈمیں جے یوآئی یوتھ کے زیراہتمام بہ یادقاری محمدنعیم مرحوم منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ضلعی امیرسابقہ سنیٹرصاحبزادہ خالدجان ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناجاوید تحصیل امیرلطیف الرحمان اورجنر ل سیکرٹری حافظ سلمان بدر اورجائنٹ سیکرٹری عثمان نعیم نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں کیونکہ پاکستان کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیاگیاہے پاکستان جس مقصد کیلئے ازادکیاگیاتھا سترسال گزرنے کے باوجود پاکستان کے عوام شریعت کے نفاذ سے محروم ہیں ۔شریعت کے عملی نفاذ کیلئے جمعیت علماء اسلام پرامن جدوجہدکررہی ہے کیونکہ جب تک ملک میں اسلامی نظام کانفاذ نہ ہوجمعیت علماء اسلام کے کارکن کسی بھی مالی وجانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ قاری محمدنعیم مرحوم اج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے کیونکہ انہوں نے جمعیت علماء اسلام اوردین اسلام کے سربلندی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ائندہ الیکشن کیلئے کارکن اپنے سرگرمیاں بھی تیز کردیں انشاء اللہ پورے صوبے میں جمعیت علماء اسلام کلین سویپ کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر