بھائی اور بہنوئی نے آبائی گھر سے بے دخل کیا ،نور بہادر

بھائی اور بہنوئی نے آبائی گھر سے بے دخل کیا ،نور بہادر

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )بھائی اور بہنوئی نے ملکر میرے گھر پر زبردستی قبضہ کرکے مجھے اپنے آبائی گھر سے بے دخل کردیا ہے اپنی جو انسالہ اہلیہ اور تین کم سن بچوں کے ہمراہ اپنے سگے بھائی اور بہنوئی کے ظلم و ستم سے تنگ آکر اپنا علاقہ اور گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوکر انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکا ہوں نوشہرہ کے علاقہ کنڈر کے رہائشی نوجوان نور بہادر اپنی اہلیہ مسماۃ ( ا) اور تین کم سن بچوں کے ساتھ اپنی فریاد لیکر نوشہرہ پریس کلب پہنچ گئے اس سلسلے میں نوشہرہ کے علاقہ کنڈر کے رہائشی نوجوان نور بہادر نے بتایا کہ میرا بھائی لائق اور بہنوئی آصف نے ملکر میرے گھر پر قبضہ کیا ہو اہے کئی بار جرگے اور پولیس کے زریعے فیصلے ہو چکے ہیں لیکن پھر بعد میں میرا بھائی لائق اور بہنوئی آصف ان فیصلوں سے مکرجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ مکان میری بیوی مسماۃ افسانہ کے نام پر ہے کیونکہ مذکورہ مکان میری شادی و نکاح کے وقت میرے والدین نے میرے حصے کو میری بیوی کا حق مہر مقر ر کردیا تھا لیکن لائق اور آصف ساکنان کنڈر وہی مکان مجھ سے زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ان ظالموں کی وجہ سے تقریباً ایک سال سے پنجاب میں اپنے بال بچوں کے ساتھ رہائش پزیر ہوں کیونکہ یہ دونوں ڈکیت اور شراب نوش ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی جھگڑ الو ہے انہوں وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک ، ڈی سی نوشہرہ ، ڈی پی او نوشہرہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے میرا مکان ان ظالموں سے واگزار کراکر مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر میں اپنی بیوی اور بچوں سمیت خود سوز پر مجبور ہوجاوں گا جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...