ڈیرہ ،ٹریفک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق ،اہلیہ زخمی

ڈیرہ ،ٹریفک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق ،اہلیہ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ بورڈ کے قریب بند دریائے سندھ پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں خاوند بیٹا جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے قریب بند دریائے سندھ پر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خاوند ‘ بیوی اور بیٹا موٹرسائیکل پر قریب عزیز کی شادی کے حوالے سے جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے چھ سالہ بیٹا فہیم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ شدید زخمی باپ ابراہیم ہسپتال جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ بیوی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر