ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ٹاؤن پولیس نے بستی شیرو اور وانڈا ڈھاوا کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو رائفلز ‘ ایک بندوق ‘ شراب کی بوتلوں سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی‘ الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کاشف ستار نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بستی شیرو اور وانڈا ڈھاوا کے علاقوں میں کاروائی کے دوران دو رائفلز ‘ ایک بندوق ‘ 21کارتوس ‘4بوتل شراب اور50گرام ہیروئن برآمد کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے اسی طرح سرچ آپریشن کے دوران دس مکانات ‘ چار دینی مدارس اور دوسو موٹرسائیکلوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر