انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان محسود ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان محسود ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان محسود ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے،انہوں نے ریجنل پولیس دفتر ڈیرہ میں پولیس افسران کے ساتھ تھانہ چودھوان کے علاقہ گرہ مٹ میں ہونیوالے واقعہ کے سلسلے میں میٹنگ کی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فدا حسن شاہ نے انکو واقعہ کے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی۔ انسکپٹر جنرل آف پولیس صلاح الدین خان محسود نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ان کو کیس میں باقی ماندہ ایک ملزم سجاول کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے سلسلے میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور کیس کی تفتیش کو نہایت ہی باریک بینی ‘ غیرجانبداری اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دی۔ تاکہ مقدمہ کے تفتیشی عمل میں کوئی کمی نہ رہے اور مقدمہ کی تفتیشی عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے کیس کا مکمل چالان متعلقہ عدالت کو بھجوائیں تاکہ مقدمہ کا ٹرائل جلد از جلد شروع کیا جاسکے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر