صوابی ،پنجاب سے تعلق رکھنے والا سیشن جج کا شاہ منصور جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

صوابی ،پنجاب سے تعلق رکھنے والا سیشن جج کا شاہ منصور جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ) پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیشن ججز کے ایک وفد نے سیشن جج جزیلہ عاصم کی قیادت میں ضلعی عدلیہ صوابی (شاہ منصور جوڈیشل کمپلیکس ) کا تفصیلی دورہ کیا ،اس دورے کا اہتمام جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے کیا تھا ،وفد نے تمام عدالتوں کو دورہ کرکے عدالتی نظام کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار روم میں وکلاء کے ساتھ بھی تفصیلی ملاقات کی ،ایڈیشنل سیشن جج صوابی شکیل اعظم اعوان نے وفد کو عدالتی نظام اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور خیبرپختونخوا کی تاریخی اہمیت اور صوابی کے اہم مقامات پر بھی بریفنگ دی،بعدازاں وفد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی محمد عادل خان کے ساتھ ملاقات کی ،اس موقع پر باہمی امور اور عدالتی طریقہ کار پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ،آخر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عادل خان نے وفد کے تمام ارکان کو خصوصی شیلڈ دئیے اور ان کے دورے پر وفد کا شکریہ ادا کیا ۔