تخت بھائی ،مدے بابا کے علاقہ گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

تخت بھائی ،مدے بابا کے علاقہ گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

تخت بھائی(نامہ نگار) تخت بھائی کے علاقہ مدے بابا میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے خوفناک آتشزدگی۔ دو کمروں سمیت لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تحصیل تخت بھائی کے علاقہ مدے بابا میاں محمد دین کلے میں ہفتے کی صبح کے وقت رسول شاہ اور نقاب شاہ پسران میاں گل کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے دو کمروں سمیت لاکھوں کا سامان جلا کر خاکستر کر دیا، اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا کر آس پاس کے مکانوں کو بچا لیا، بعد ازاں تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند نے متاثرہ مکان کا دورہ کیا ، اس موقع پر عمران شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک سلمان خان اور ڈاکٹر حلیم شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے متاثرہ گھر کے مالکان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صوبائی حکومت سے متاثرہ خاندان کے ساتھ فوری طور پر مالی امداد کی اپیل کی ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...