ڈیرہ ،چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ریسکیو کی بہتر کارکردگی

ڈیرہ ،چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ریسکیو کی بہتر کارکردگی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبرپختونخواہ ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عمران خان کی قیادت میں ریسکیو1122نے چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر 250سے زائد عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرکے انہیں ہسپتال منتقل کیا ان خیالات کا اظہار ترجمان ریسکیو1122اعزاز محمود نے میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122ڈیرہ نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی قیادت میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر مستعدی سے اپنی ڈیوٹیاں دن رات سرانجام دیں۔عوامی سماجی حلقوں نے چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ریسکیو1122ڈیرہ کے ڈی ای او عمران خان اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کیونکہ ریسکیو1122نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر اعزاداروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...