نوشہرہ :یو سی نظام پور کے باشندوں کا سمال ڈیم منصوبے پر تحفظات کا اظہار

نوشہرہ :یو سی نظام پور کے باشندوں کا سمال ڈیم منصوبے پر تحفظات کا اظہار

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )یو نین کونسل نظامپور اور یونین کونسل کاہی کے علاقوں مروبہ اور قمر میلہ کے عوام نے مروبہ سمال ڈیم کا افتتاحی تقریب مسترد کرتے ہوئے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے اور آج وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک اور ایم پی اے ادریس خٹک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر زبردست احتجاج کا اعلان کر دیا ہے قمر میلہ اور مروبہ کے علاقوں کے غریب عوام کا چار ہزار کنال زیر کاشت زمین ڈیم کی نظر ہو جائے گی جس کی وجہ سے عوام مالی مشکلات سے دو چار ہو جائیں گے کیونکہ یہاں سے مویشیوں کے چارے کے علاوہ غریب عوام کے لکڑیوں کا کاروبار بھی متاثر ہو جائے گا متاثرین مروبہ سمال ڈیم کو معاو ضہ دئیے بغیر سمال ڈیم کسی صورت بننے نہیں دینگے گذشتہ 65سالوں سے نظامپور کے سینکڑوں دیہات بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ کلاس ملازمتیں بھی پی 12، پی کے 13اور این اے 5میں اپنے منظور نظر افراد میں بانٹے جارہے ہیں مروبہ سمال ڈیم میں مروبہ اور قمر میلہ کے مقامی بیروزگار نوجوان افرادکو روزگار دی جائے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میجر ( ر ) بصیر احمد خٹک ، سابق ٹاون ناظم جہانگیرہ امین اکبر ، ناظم مروبہ کاہی عبدالقدیر ، نائب ناظم نظامپور احسان محمد ، کونسلر شوکت حیات ، شہزاد الدین ، چنار گل ، گل نواب، میاں شوکت ، دلاور ، مسکین خان، جنرل کونسلر نظامپور مہر شاہ ، جنرل کونسلر جاوید ، ملک زیارت خان ،سید علی خان، زردین خٹک اور شیرادین خان نے معززین علاقہ کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مروبہ سمال ڈیم کا منصوبہ تین ارب روپے کا منصوبہ ہے لیکن اگر یہ منصوبہ عوام کی تباہی کا منصوبہ ہے تو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے اور اگر اس منصوبے سے عوام کے تحفظات اور ان کو اپنی قیمتی زمینوں معاوضہ دینے کے علاوہ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو جاتی ہے تو ہم اس منصوبے کی کبھی مخالفت نہیں کرینگے اور اگر یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ایم پی اے ادریس خٹک اپنی مفادات کیلئے بنانا چاہتے ہیں تو یہ منصوبہ ہمیں کسے صورت منظور نہیں اور نہ اس عوام دشمن منصوبے کوکامیاب ہونے دینگے انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ ، ایم پی اے ادریس خٹک اور سیکرٹری ایریگیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کے تحفظات کو دور کریں ورنہ ہم مروبہ سمال ڈیم کے افتتاح کے موقع پر بھر پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تحصیل اور ضلعی ممبران کو بھی لالچ اور دباو میں لاکر خاموش کر دیا ہے

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...