اے این پی کے منتظر خان ،بہروز خان ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل

اے این پی کے منتظر خان ،بہروز خان ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی یو نین کونسل کڑپہ کے اہم شحصیت اور نائب ناظم وی سی کڑپہ منتظر خان ،بہروز خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔بونیر پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی کے ضلعی امیر اور ایم پی اے مفتی فضل غفور ۔تحصیل ناظم ڈگر سعید الرحمان مفکر ،نائب ضلعی امیر استقبال خان ،حلقہ پی کے 78 کے رہنماء سردار علی خان ۔ضلعی سیکرٹری اطلاعات عارف اللہ اور چئیر مین جمیل خان نے کہا کہ کہ منتظر خان اور اسکے خاندان کی جے یوائی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔جے یوائی نے بونیر کے تین صوبائی اور ایک قومی حلقہ میں باضابطہ طور پر الیکشن مہم کا اعاز کردیاہے ۔اور چند دنوں میں بہت سے اہم شحصیات مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جے یو ائی میں شامل ہوں گے ۔ایم پی اے فضل غفور نے کہا کہ جے یوائی کا مقصد دین اسلام کی فروغ کے لئے جدو جہد کرناہے ۔علماء کرام نے ہرمیدان میں عوام کی رہنمائی کی ہے ۔پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر جے یوائی کا کرداد سب کے سامنے ہیں ۔منتظر خان اور اسکے خاندان کی شمولیت سے پورے بونیر اورخصوصا حلقہ پی کے 79 میں پارٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال کے دور اقتدار میں اپنے حلقہ کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں ۔انے والے عام انتحابات میں جمعیت علماء اسلام اپنے کارکنوں اور دینی حلقوں کی تعاون سے حیران کن رزلٹ دے گی ۔اس موقع پر اے این پی سے مستعفی ہوکر جے یوائی میں شمولیت اختیار کرنے والے وی سی ناظم منتظر خان اور حاجی بہروز خان نے کہا کہ ہم نے اے این پی میں چالیس سال گزارے ۔مگر موجودہ دور میں عوامی نیشنل پارٹی نظریاتی جماعت نہیں رہی ۔علماء کرام کی کردار سے متاثر ہوکر ہم نے کارکنوں کی حیثیت سے جے یو ائی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...