مٹہ ،مسلم لیگ (ن) کے 3 یونین کونسلوں کا اجلاس

مٹہ ،مسلم لیگ (ن) کے 3 یونین کونسلوں کا اجلاس

مٹہ (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ورکرز میٹنگ مٹہ سوات چمن لالئی حجرہ ناظم مشتاق احمد خان منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تین یونین کونسلوں کے لیگی ورکرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔میٹنگ میں ناظم مشتاق احمد نے تمام ورکرز کابڑی تعداد میں شمولیت پر شکریہ اداکیا اسی موقع پر سیراج خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتفاق اور اتحاد سے پارٹی کیلئے کوششیں کرنے چاہئے۔شاہ عالم خان مرحوم کے صاحبزادے اکبر علی خان نے میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حوالے سے بڑی تفصیلی گفتگو کی۔ذاہد خان یوتھ جنرل سیکرٹری ضلع سوات نے بھی ودویہ ہال میں منعقدہ یوتھ کنونشن کو کا میاب بنانے پر زور دیا۔ناظم نائب تحسین اللہ خان نے بھی میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخر میں عبد الوکیل خان آف فاضل بانڈہ نے بھی بڑی تفصیلی اور جامع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کی اساس پارٹی ہے اور ملکر پارٹی کوآگے لانے کیلئے قائد نواز شریف کا مشن گھر گھر تک پہنچائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...