شبقدر پولیس چنگ چی رکشہ میں ٹیپ ریکارڈ کیخلاف متحرک

شبقدر پولیس چنگ چی رکشہ میں ٹیپ ریکارڈ کیخلاف متحرک

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) شبقدر چنگ چی رکشہ میں موجود ٹیپ ریکارڈ ز کے خلاف شبقدر پولیس ان ایکشن، زیادہ تر خادثات کمسن ڈرائیورز اور ٹیپ ریکارڈز کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں، روزانہ کے بنیاد پر مہم جاری رہیگی، اب تک 45 چنگ چی رکشو سے ٹیپ ریکارڈ ہٹائے گئے ، تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار چوکی انچارج فضل مولاٹریفک انچارج اسرار خان ،،قیصر خان نے ہمراہ ٹریفک پولیس شبقدرنے ڈی ایس پی شبقدر اور ڈی پی او چارسدہ کی حصوصی ہدایات پر شبقدر بازار میں کم عمر چنگ چی ڈرائیورز اور چنگ چی میں موجود ٹیپ ریکارڈز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہیں، پہلے دن مہم کے دوران 45 چنگ چیز سے ٹیپ ریکارڈز ہٹائے گئے جبکہ کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو چنگ چی چلانے سے منع کئے گئے، انہوں نے کہا کہ شبقدر میں زیادہ تر خادثات کم عمر چنگ چی ڈرائیورز اور ان میں موجود ٹیپ ریکارڈز کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم مفاد عامہ کے تخت جاری رہیگا، کیونکہ گذشتہ کئی روز سے کئی خادثات اس کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں،

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...